• news

جاپانی سفیر کی غلام سرور سے ملاقات، فلائٹس کی تعداد میں اضافے پر اتفاق

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان سے پاکستان میں جاپان کے سفیر نے ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے دو طرفہ معاملات اور تعلقات زیر بحث آئے۔ تفصیلات کے مطابق جاپانی سفیر اور وفاقی وزیر ہوابازی کے درمیان ہونے والی اہم ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے جاپان اور پاکستان کے درمیان فلائٹس کی تعداد میں اضافے پر اتفاق کیا۔ جاپان اور پاکستان میں براہ راست پروازوں کے لیے اقدامات تیز کرنے پر بھی زور دیا گیا۔ اس موقع پر غلام سرور خان  نے کہا کہ جاپان اور پاکستان کے آپس میں گہرے، دوستانہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے ایوی ایشن کے حوالے سے جاپان کے تعاون پر شکریہ بھی ادا کیا۔ دونوں رہنمائوں نے جاپان اور پاکستان کے مشترکہ جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے پر زور دیا۔ جاپانی سفیر نے کراچی میں پی آئی اے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر کی طرف سے جاپانی سفیر کو سووینئر بھی پیش کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن