• news

فیصل آباد: فیکٹری سے زہریلی گیس کا اخراج‘ ماں بیٹی جاں بحق 

 فیصل آباد (نوائے وقت رپورٹ) فیصل آباد میں جھنگ روڈ پر رہائشی کالونی میں فیکٹری سے زہریلی گیس کے اخراج کے باعث دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق زہریلی گیس کے اخراج سے ماں بیٹی جاں بحق اور باپ کی حالت تشویشناک ہے۔ باپ کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن