قصور لڑکے‘ ماموں کانجن ہوٹل ملازم‘ اوکاڑہ ذہنی معذور‘ منڈی احمد آباد میں نو عمر لڑکی سے زیادتی
قصور/ ماموں کانجن/ اوکاڑہ/ منڈی احمد آباد (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگاران) ماموں کانجن میں نشہ آور مشروب پلا کر ہوٹل ملازم جبکہ اوکاڑہ میں 22 سالہ ذہنی معذور لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ منڈی احمد آباد میں سولہ سالہ لڑکی کو بے آبرو کر دیا گیا۔ ماموں کانجن میں خواب آور گولیاں دیکر ہوٹل کے ملازم سے زیادتی پر ہوٹل مالک سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے 15سالہ لڑکا بنگلہ چوک میں ہوٹل پر ملازم ہے گزشتہ شب ملزم عثمان آرائیںاور ہوٹل مالک نوید نے اسے دودھ سوڈا میں نشہ آور گولیاں دیکر بے ہوش کیا اور ہوٹل کی چھت پر کمرے میں لیجا کر عثمان نے اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ نوید نگرانی کرتا رہا۔ تفتیشی نے رابطہ پر بتایا کہ معاملہ کی انکوائری کر رہے ہیں۔ اوکاڑہ میں چک نمبر گیارہ جی ڈی کالا پور کی رہائشی ذہنی معذور 22 سالہ لڑکی کو اوباش نے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور فرار ہو گیا پولیس تھانہ راوی نے نوشیر کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔ منڈی احمد آباد سے نامہ نگار کے مطابق نواحی گائوں جھنگ عبداللہ شاہ کے رہائشی زمیندار محمد طفیل کی سولہ سالہ بیٹی کو ملزم غلام دستگیر نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ مقامی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ قصور سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق تین افراد نجی ہاؤسنگ سکیم میں کمسن بچے کو اغوا کرکے لے گئے اور اسے باری باری زیادتی کا نشانہ بنایا، ویڈیو بھی بناتے رہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا جس کے مطابق سولہ سالہ لڑکا اکیڈیمی پڑھنے گیا علی احسان نصیر اور شہروز کو نجی ہاؤسنگ سکیم میں لے گئے اور باری باری زیادتی کرنے کے ساتھ ویڈیو بناتے رہے۔