• news

دنیا کے 400 امیر ترین افراد میں پاکستانی نژاد امریکی شاہد خان شامل‘ 7.8 ارب ڈالر اثاثے‘ فہرست میں 66 واں نمبر 

 واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کے 400 امیر ترین افراد کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس میں پاکستانی نژاد امریکی شاہد خان کا نام بھی شامل ہے۔ امریکی جریدے فوربز کی جاری کردہ امریکا کے 400 امیر ترین افراد کی فہرست میں مسلسل تیسرے سال  پہلے نمبر پر ایمیزون کے سی ای او جیف بزوز ہیں۔ 2020 میں جن کے مجموعی اثاثوں کا تخمینہ 179 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔111 ارب ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ دوسرے اور 85 ارب ڈالر کے فیس بک کے مالک مارک زکر برگ امیر ترین افراد کی فہرست میں تیسرے نمبر پر رہے۔ رواں سال ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلان مسک کی دولت میں سب سے زیادہ شرح کے ساتھ اضافہ ہوا۔ گزشتہ برس کی درجہ بندی کے مقابلے میں ان کی دولت 242 فی صد اضافہ ہوا اور ٹیسلا کے حصص کی قیمتوں میں 520 فیصد اضافے سے ایلان مسک کی دولت میں 48 ارب ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوا۔ گزشتہ برس مسک 19.9 ارب ڈالر کے ساتھ 23 ویں نمبر پر تھے تاہم اس اسال ان کا نمبر ساتواں ہیں اور اثاثوں کی مجموعی مالیت 68 ارب ڈالر ہوچکی ہے۔ دنیا کے 400 امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل واحد پاکستانی نژاد امریکی شاہد خان انجینیئر ہیں۔ وہ 16 برس کی عمر میں امریکا گئے اور اس وقت ان کے پاس 500 ڈالر اور جہاز کے ٹکٹ کے سوا کچھ بھی نہیں تھا۔ 1980 میں انہوں نے گاڑیوں کے پرزوں کی کمپنی فلیکس این گیٹ اپنے پرانے مالک سے خریدی۔ 7اعشاریہ 8 ارب ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ وہ اس فہرست میں 66 ویں نمبر پر ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن