آشیانہ کیس‘ شہبا زشریف فواد حسن احد چیمہ کیخلاف سماعت 14 ستمبر تک ملتوی
لاہور( اپنے نامہ نگار سے) احتساب عدالت نے آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل کیس میں شہبازشریف، فواد حسن فواد، سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ سمیت دیگر 13 ملزموں کیخلاف کیس کی سماعت 14ستمبر تک ملتوی کر دی۔۔عدالت نے چیمہ اور شاہد شفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 روز کی توسیع کردوگکرتے ہوئے نیب کے مزید گواہوں کو آئندہ سماعت پر دوبارہ طلب کرلیا۔،دوگواہ شفیق اعجاز اور احمد جنید زیدی ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوئے جبکہ گواہ شفیق اعجاز کے بیان پر جرح کی گئی۔ملزم امتیاز حیدر اور بلال قدوائی نے حاضری مکمل کرائی، عدالت نے شہباز شریف اور فواد حسن فواد کو مستقل حاضری سے استثنیٰ دے رکھا ہے۔