متحدہ نے بانی کو اٹھاکر باہر پھینک دیا فیٹف قانون سازی پر روز اپوزیشن سے بات ہوتی ہے: فروغ نسیم
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے پریس ایسوسی ایشن سپریم کورٹ کے وفد سے غیر رسمی گفتگو میں کہا ہے کہ میں صرف ایک بار وفاقی وزیر قانون بننا چاہتا تھا۔ استعفوں کے بعد وزیراعظم عمران خان نے اصرار کرکے عہدہ واپس دیا۔ ایم کیو ایم نے اپنے بانی کو اٹھا کر باہر پھینک دیا۔ ایم کیو ایم صرف پاکستان کا مفاد دیکھتی ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان واحد سیاسی جماعت ہے۔ ایم کیو ایم لندن کی کوئی حیثیت نہیں۔ فیٹف قانون سازی پر روز اپوزیشن سے بات کرتا ہوں۔ فیٹف بارے کوئی قانون سازی آئین اور قانون کے دائرے میں ہوگی۔