• news

لبنان: بیروت بندرگاہ میں بدترین دھماکے کے ایک ماہ بعد خوفناک آتشزدگی

بیروت(نیٹ نیوز)لبنان کے دارالحکومت بیروت میں سیکڑوں جانوں کے ضیاع کا باعث بننے والے بدترین دھماکے کے ایک مہینے بعد ایک مرتبہ پھر خوف ناک آگ بھڑک اٹھی۔ رپورٹ کے مطابق بیروت بندرگاہ میں آتشزدگی سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔، بیروت بندرگاہ میں دوپہر کے وقت آتشزدگی ہوئی، شعلے بلند ہوئے اور دھوئیں نے پورے بیروت کو لپیٹ میں لے لیا تاہم امدادی کارکن اور فائر فائٹرز فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئے۔آگ پر قابو پانے کے لیے سول انتظامیہ کے ساتھ ساتھ فوجی ہیلی کاپٹر نے بھی حصہ لیا۔

ای پیپر-دی نیشن