• news

4خودکشیاں:علامہ اقبال ٹاؤن میں نوجوان نے ڈپریشن پر پھندا لے لیا

لاہور+اوکاڑہ+ساہیوال(نمائندہ خصوصی+ نامہ نگاران+ نمائندہ نوائے وقت)ہما بلاک علامہ اقبال ٹاؤن میں 25 سالہ نوجوان نے ڈپریشن، اوکاڑہ رشتہ نہ ملنے پر نوجوان نے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی جبکہ ساہیوال میںگھریلو تنازعہ پر دو نوجوان لڑکیوں نے زہر پی کرجان دیدی۔ تفصیلات کے مطابق ہما بلاک کے رہائشی 25سالہ نوجوان بیروز نے گلے میں پھندا ڈال کراپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔ابتدائی تفتیش کے مطابق بیروزڈپریشن کا شکارتھاجس کی وجہ سے خود کشی کی۔ادھر شیر گڑھ کے نواحی گائوں 25ڈی کا رہائشی نوجوان علی شیر ولد محمداقبال ایک لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا، گھروالوں کے انکارپردلبرداشتہ ہوکر زہریلی گولیاں کھاکر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ادھرساہیوال کے چک 99 نائن ایل میں گھریلو تنازعہ پر زمیندار جمیل احمد کی 25سالہ بیوی نسیم بی بی نے کالا پتھر پی لیا۔کچی آبادی عارف والہ کے ظفر احمد کی محنت کش کی مہمان آئی ہوئی بیٹی کرن17سالہ نے زہریلی زرعی سپرے کالا پتھر پی لی۔دونوں کوسول ہسپتال ساہیوال لایا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکی۔

ای پیپر-دی نیشن