• news

اپیل کے مرحلے میں نواز شریف کی غیر حاضری سے کوئی فرق نہیں پڑے گا: شاہد خاقان 

 اسلام آباد (وقائع نگار) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر دیگر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ کی کارروائی پر بات کرنا مناسب نہیں۔ ہائیکورٹ میں جو اپیل کا مرحلہ ہے اس میں نواز شریف کی غیر حاضری سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ حاضری کا جو معاملہ ہے اس میں نوازشریف کے وکلاء نے تفصیلی میڈیکل رپورٹس پیش کی ہے۔ میڈیکل رپورٹس میں واضح ہے کہ نواز شریف کی طبعیت تاحال خراب ہے۔ کرونا وائرس کے باعث نواز شریف کے علاج میں تاخیر ہوئی، ہائی کمشنر اور وفاقی حکومت کہ ذمہ داری تھی کہ وہ نواز شریف کی صحت کا پتا کرتے۔ میاں صاحب کی جان خطرے میں ہے اور یہ لوگ کہتے ہے کہ وہ عدالت میں پیش ہوں، نیب کے تمام کیسز اپوزیشن کے خلاف ہیں، حکومتی ریکارڈ ہونے کے باوجود ابھی تک ہم پر عمران خان کچھ ثابت نا کرسکے،یہ بات پرکوئی جانتا ہے کہ ن لیگ نے کوئی کرپشن نہیں کی،نیب کے انتقام سے ہم گھرانے والے نہیں ہے،موجودہ حکومت مکمل نا کام ہوچکی ہے اور وہ انتقامی کاروائیوں میں مصروف ہوتے ہے،عمران خان نا کام میں کامیاب ہوسکا اور نا ہی وہ انتقام میں کامیاب ہوسکے گا،یہ بدنصیبی ہے کہ نیب نے کہا ہے کہ ہمیں پتا نہیں کہ نواز شریف کہا ہے،نیب وہ ادارہ ہے جس کا وجود ہی بدنیتی پر مبنی ہے، سپریم کورٹ بھی چکا ہے کہ نیب پولیٹیکل انجینئرنگ کا ادارہ ہے،نواز شریف کی اپیل کا جو مرحلہ ہے وہ انکی غیر موجودگی میں بھی چلے گا۔

ای پیپر-دی نیشن