• news

بھارت کے غیر قانونی قبضے والے کشمیر میں دستی بم حملہ، 2 اہلکار زخمی

 سرنیگر(نیوز ایجنسیاں)جنوبی کشمیر میں دستی بم کے ایک حملے میں سی آر پی ایف کے دو اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔لالچوک اننت ناگ میں سی آر پی ایف کی گشتی پارٹی پر دستی  بم سے حملہ کیا گیا۔دستی بم پھٹنے سے  سپاہی چندر پال ساکنہ ہریانہ اور سنیل کمار ساکنہ اتر پردیش زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ بھارتی فورسز نے  پورے علاقے کا محاصرہ  کرکے  حملہ آوروں کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کر دی ہے۔کے پی آئی  کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں بھارتی فورسز نے دو افرادکو گرفتار کرلیا۔ کا نٹھ پورہ لولاب کا ایک نوجوان الطاف احمد بٹ ولد علی محمد بٹ کو اسکے گھر  سے گرفتار کر لیا گیا۔نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن بھارتی پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)پر شدید تنقید کی  ہے اور کہا ہے کہ بی جے پی اور آر ایس ایس مذہب کے نام پر سیاسی کھیل کھیل رہے ہیں۔کے پی آئی  کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی بھی یہ کھیل نہیں کھیلا ہے لیکن بی جے پی اسی کھیل میں ڈوب  جائے گی۔ 5اگست2019 کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے اور لاک ڈاون کے نتیجے میں  شعبہ سیاحت بری طرح متاثر ہوا ہے۔ گزشتہ 13ماہ کے دوران شعبہ کو1168کروڑ روپے کا خسارہ، ہوا ہے۔5اگست2019کے ما بعد اب تک 500سے بھی کم سیاح مقبوضہ کشمیر  آئے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر ، جاری آزادی تحریک سے اس علاقے کے لوگوں خصوصا ً نوجوانوں کی توجہ ہٹانے  کے لئے بھارت کی ایک اور کوشش  ، بھارتی فوج نے ضلع اسلام آباد میں پہلا کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن شروع  کردیا اسلام آباد ہائی گراؤنڈ میں ریڈیو رباطہ - دل سے دل تک - قائم کیا گیا ہے اور اسٹوڈیو کو ایک گیریژن میں رکھا گیا ہے۔ بھارتی فوج ضلع شوپیاں میں ایسے ہی ایک اور اسٹیشن کو چلانے کا ارادہ رکھتی ہے۔جولائی  میں نوجوانوں کے مقبول رہنما برہان مظفر وانی کے غیرسیاسی قتل کے بعد سے ، جنوبی کشمیر کے چار اضلاع - کلگام ، اسلام آباد ، شوپیاں اور پلوامہ کے متعدد نوجوان مجاہد تنظیموں کی صفوں میں شامل ہوے اور انہوں نے بھارتی فوج کے خلاف مزاحمت کو تیز کیا جوکہ بھارتی فوج کیلئے پریشان کن بات تھی۔

ای پیپر-دی نیشن