پنجاب کی پہلی سپورٹس پالیسی تیار‘اعلان جلدکیا جائیگا
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )وزیر اعظم عمران خان کے سپورٹس ویژن کے مطابق پنجاب کی پہلی سپورٹس پالیسی مکمل کر لی گئی، صوبائی وزیر کھیل کی پالیسی میں سپورٹس انڈومنٹ فنڈ،کھلاڑیوں کی ہیلتھ انشورنش اور تعلیمی اداروں میں سپورٹس پریڈ کی بحالی کے اجراء کی تجاویز کو شامل کیا ہے ۔ صوبائی وزیر کھیل و امورنوجوانان رائے تیمورنے کہاکہ سپورٹس پالیسی منظوری کیلئے جلد پنجاب کابینہ کو پیش کی جائیگی، سپورٹس پالیسی پنجاب میں کھیلوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کریگی۔