• news

یو ایس اوپن:سر ینا ولیمز کا خواب چکنا چور‘سیمی فائنل میں شکست

لاہور(سپورٹس ڈیسک )یو ایس اوپن ٹینس سیمی فائنل میں سرینا ولیمز شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔  وکٹوریا آزرینکا نے پہلا سیٹ چھ ایک سے ہارنے کے بعد اگلے دونوں سیٹ میں چھ تین اور چھ تین سے کامیابی پاکر سرینا کا چوبیس واں گرینڈ سلم  ٹائٹل پانے کا انتظار مزید طویل بنادیا۔فائنل میں آزرینکا کا سامنا جاپان کی نائومی اوساکا سے ہوگا جنہوں نے دوسرے سیمی فائنل میں جنیفر بریڈے کو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد سات چھ، تین چھ اور چھ تین سے زیر کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن