لاہور پریس کلب میں مشاعرہ آج
لاہور ( کلچرل رپورٹر) لاہور پریس کلب لٹریری کمیٹی اور پاک برٹش آرٹس کے اشتراک سے آج(ہفتہ ) سہ پہر چار بجے کلب کے ہال میں محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا جا رہا ہے ‘ صدارت واجد امیر جبکہ سلمان رسول سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دیں گے۔ صادق جمیل ، ڈاکٹر ضیاء الحسن ، حمیدہ شاہین ،حسین مجروح ، ریاض رومانی، ممتاز راشد لاہوری، الطاف ضامن اور ڈاکٹر سعدیہ بشیر سمیت متعدد نامور شاعرات اور شعراء کلام پیش کرینگے ۔