• news

پی ٹی وی کارکن محمد عارف ریٹائرڈ ہو گئے 

 لاہور (کلچرل رپورٹر)پاکستان ٹیلی ویژن لاہور مرکز کے شعبہ تعلقات عامہ سے وابستہ کارکن محمد عارف اپنی مدت ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائرڈ ہوگئے۔ انہوں نے 34برس تک پی ٹی وی میں اسسٹنٹ کے طورپر خدمات سرانجام دیں اور شعبہ تعلقات عامہ کے فعال کارکن رہے۔محمد عارف کے اعزاز میں الوادعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پی ٹی وی لاہور مرکز کے جنرل منیجر سیف الدین، پروگرام منیجر قیصر شریف، سینئر نیوز ایڈیٹر امجد علی شاہ اور دیگر نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن