• news

اسلام آباد پولیس کا ہراساں کی گئی خاتون سائیکلسٹ سے رابطہ

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی خاتون سائیکلسٹ کو ہراساں کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے سے وفاقی پولیس حرکت میں آگئی۔ متاثرہ خاتون ثمر خان سے رابطہ کر کے تفصیلات لے لی گئیں۔ پولیس نے یقین دہانی کرائی کہ بہت جلد ملزمان کو قانونی شکنجہ میں لیکر قرار واقعی سزا دی جائیگی۔ گزشتہ روز ثمر خان وفاقی دارالحکومت میں سائیکل چلا رہی تھیں اس دوران چند اوباش نوجوانوں نے بدتمیزی کی اور چھیڑ چھاڑ کرنے کی بھی کوشش کی اور بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔ ثمر خان نے سوشل میڈیا پر واقعے کی تفصیل شیئر کی تھی جس پر متعلقہ ایس پی اور ایس ایچ او نے ان سے رابطہ کر لیا۔ حکام کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن