بیگم کلثوم نواز کی جمہوریت کیلئے خدمات پر خراج عقیدت ،وزیراعظم ہاؤس اخراجات کمی پر قرار دادیں جمع
لاہور(خصوصی نامہ نگار)پنجاب اسمبلی میں بیگم کلثوم نواز کی دوسری برسی پر جمہوریت کیلئے خدمات پر خراج عقیدت کی 3الگ الگ قرار دادیں جبکہ وزیراعظم ہاؤس میں اخراجات میں کمی پر خراج تحسین کی قرار داد جمع کرادی گئیں۔تفصیلات کے مطابق بیگم کلثوم نوازکو خراج عقیدت کی قراردادیں مسلم لیگ (ن) کی ارکان اسمبلی حناپرویز بٹ، ربیعہ نصرت، سنبل مالک کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارادوں کے متن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان بیگم کلثوم نواز کی برسی کے موقع پر ان کی جمہوریت کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔بیگم کلثوم نواز نے ڈکٹیٹر مشرف کی آمریت کیخلاف جمہوریت کا پرچم بلند کیا۔محترمہ فاطمہ جناح،بینظیر بھٹو شہید اور بیگم کلثوم کی سیاسی جدوجہد تمام سیاسی خواتین کیلئے بہترین نمونہ ہے۔ادھر وزیراعظم ہائوس میں مسلسل تیسرے سال اخراجات میں کمی پر خراج تحسین پیش کرنے کی قرار رکن اسمبلی سیدہ زہرا نقوی کی جانب سے جمع کرائی قرارداد میں کہا گیاکہ وزیراعظم ہائوس کے اخراجات میں 68فیصد کمی کرکے وزیراعظم عمران خان نے قوم سے کیا گیاایک اور وعدہ پر عمل کیاہے ۔ پوری قوم کوبھی سادگی کو فروغ دینے کے لئے حکومتی اقدامات میں مدد کرنی چاہیے ۔