3 خودکشیاں، تھر، خاتون بچے سمیت کنویں میں کود گئی
رحیم یار خان، تھر (کرائم رپورٹر، نوائے وقت رپورٹ) آوارہ گردی سے منع کرنے، والدین کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ 2نوجوانوں نے زہر پی کر خود کشی کرلی۔ تفصیل کے مطابق صادق آباد کے رہائشی 16 سالہ یاسر اور ڈہرکی (سندھ) کے رہائشی 14سالہ عبداللطیف کو اقدام خود کشی کرنے پر ورثاء نے انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں دونوںدم توڑ گئے۔ ہسپتال انتظامیہ نے کارروائی کے بعد دونوں کی نعشیں تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردیں۔ دوسری جانب تھر میں خودکشی کے واقعات نہ رک سکے۔ خاتون نے دو سالہ بچے سمیت کنویں میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ دونوں کی لاشیں نکال کر ہسپتال منتقل کردی گئیں۔ تھر میں اس سال خودکشی کے 83 واقعات ہوئے۔