پمز ہسپتال میں سرجری کیلئے لائے گئے جڑواں بچے انتقال کرگئے
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پمز ہسپتال اسلام آباد میں جڑواں بچے انتقال کرگئے۔ جڑواں بچوں کے جسم جدا کرنے کی سرجری کیلئے پمز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ پمز حکام نے کہا ہے کہ بچوں کی وفات سے متعلق والدین کو آگاہ کردیا گیا۔ ابھی تک کوئی ہسپتال نہیں آیا۔ جڑواں بچوں کی میتیں پمز ہسپتال سردخانے میں رکھوا دی گئی ہیں۔ ڈاکٹر وسیم خواجہ نے کہا کہ بچوں کو پمز ہسپتال میں وینٹی لیٹرز پر رکھا گیا۔ بچوں کا انتقال گزشتہ روز صبح ہوا، والدین کا تعلق لاہور سے ہے۔