• news

موٹروے خاتون زیادتی کیس کے ملزم دہشتگرد ،نشان عبرت بنائیں گے:گورنر

لاہور(نیوز رپورٹر) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے تحر یک انصاف آزادکشمیر کے صدر بیر سٹر سلطان محمود اور پارٹی وفود کی ملاقاتیں جبکہ گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ موٹر وے خاتون زیادتی کیس کے ملزمان بھی دہشتگر دہیں ان کو نشانہ عبر ت بنایا جائے گا۔مخالفین اے پی سیز کرتے رہیں گے اور حکومت آئینی مدت پوری کر لے گی۔ تفصیلات کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے تحر یک انصاف آزادکشمیر کے صدر بیر سٹر سلطان محمودسمیت تحر یک انصاف کے دیگر وفود نے گور نر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی جس میں سیاسی اور حکومتی امور سمیت دیگر مسائل کے بارے میں بات چیت کی گئی۔اس موقعہ پر گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف جب سے اقتدار میں آئی ہے اپوزیشن جماعتیں احتجاج اور دھر نے کی دھمکیاں دے رہی ہیں مگر وزیر اعظم عمران خان کے بارے میں سب جانتے ہیں کہ وہ دھمکیوں سے کسی سے صورت بلیک میل اور خوفزدہ نہیں ہوں گے۔ اْنہوں نے کہا کہ انشاء اللہ آزادکشمیرکے انتخابات میں بھی عوام تحر یک انصاف پر ہی اعتماد کا اظہار کریں گے۔گورنر نے کہا کہ موٹر وے خاتون زیادتی کیس کے ملزموں کو نشانہ عبر ت بنایا جائے گا۔ اْنہوں نے کہا کہ خاتون سے زیادتی کرنیوالے درندے بھی دہشت گرد ہیں پولیس سمیت تمام حکومتی ادارے ملزموں کی گر فتار ی کے لیے کام کر رہے ہیں۔ اْنہوں نے کہا کہ قوم کی ہر بیٹی کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے جو پوری کر یں گے۔ تحر یک انصاف آزادکشمیر کے صدر بیر سٹر سلطان محمود نے کہا کہ آزادکشمیرکے عوام بھی وز یر اعظم عمران خان اور حکومتی پالیسیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور انشاء اللہ آزادکشمیرکے عام انتخابات میں تحر یک انصاف بھاری اکثر یت سے کامیابی ہوگی اور آنیوالی حکومت تحر یک انصاف کی ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن