• news

شریف فیملی شوگر ملز کو حکم امتناعی کے باوجود نوٹس ، ہائیکورٹ ایف آئی اے پر برہم

لاہور ( وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے شریف فیملی کی العریبیہ شوگر مل کے اثاثے منجمند کرنے کے اقدام کے خلاف درخواست پر سماعت 14ستمبر تک ملتوی کر دی عدالت نے فریقین کے وکلا کو حتمی بحث کیلئے طلب کر لیا عدالت نے درخواستگزار کے خلاف تادیبی کارروائی روکنے اورہراساں کرنے سے روکنے کے حکم امتناعی میں بھی توسیع کر دی ایڈشنل اٹارنی جنرل چوہدری اشتیاق اے خان نے جواب داخل کرنے کے لیے مہلت طلب کی۔ درخواست گزار کی جانب سے عدالت کو بتایا گیاکہ عدالت کے حکم امتناعی کے باوجود دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔عدالت نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے طلبی روکی تھی، آپ نے نوٹس کیوں دیا۔ وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ چیئرمین نیب اپنے اختیارات کسی کو نہیں دے سکتا۔

ای پیپر-دی نیشن