• news

شاہد خاقان کے بیٹے کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا 

 اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما وسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے بیٹے کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے دبئی جاتے ہوئے روک دیا گیا۔  تفصیلات کے مطابق   عبداللہ خاقان عباسی پرواز ای کے 613 سے دبئی جارہے تھے کہ اس دوران انہیں روک لیا گیا اور ایف آئی اے امیگریشن نے پرواز سے آف لوڈ کردیا۔ دوران امیگریشن عبداللہ خاقان عباسی کا نام اسٹاپ لسٹ میں پایا گیا اور اسی وجہ سے انہیں آف لوڈ کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن