بنگلہ دیش:ماں ‘ بیٹے کے کرکٹ کھیلنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
لاہور(سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش کے دارلحکومت ڈھاکہ کے پلٹن میدان میں ماں اور بیٹے کے کرکٹ کھیلنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیمنٹ کی پچ پر ایک دلچسپ کرکٹ پریکٹس سیشن میں 11 سالہ شیخ یامین سنن کو برقع پہنی خاتون کو لیگ سپن بائولنگ کرواتے دیکھا گیا ، جورنا اختر نامی یہ خاتون بچے کی ماں ہے۔ماں بیٹے نے بیٹنگ اور بائولنگ کے جوہر دکھائے. یامین والدہ کو بولڈ کرنے پر خوش نظر آئے اور شاہد آفریدی کی طرح دونوں ہاتھ فضاء میں بلند کرکے جشن منایا۔