لاہور قلندرز کی کامیابی کا کریڈٹ کھلاڑیوں ‘انتظامیہ کو جاتا ہے : ثمین رانا
لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) لاہور قلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر ثمین رانا نے کہا ہے کہ ہماری کامیابیوں کا کریڈٹ قلندرزکے ہونہار ،باصلاحیت کھلاڑیوں عاقب جاوید اور قلندرز انتظامیہ کو جاتا ہے۔ کھلاڑیوں کا اپنی ٹیم کیساتھ لگاؤ، جوش و جذبہ اور ہر صورت جیت کے جذبے کی وجہ سے کامیابی ملی ہے، پانچویں ایڈیشن کے پہلے حصے میں کھلاڑیوں نے اپنی درد، تکلیف، زخموں کو نظر انداز کرتے ہوئے میچز کھیلے‘ ایسی مثالیں پروفیشنل کرکٹ میں کم ملتی ہیں کہ کھلاڑی مستقبل کی بھی پرواہ کیے بغیر کھیلتے رہے۔ کھلاڑیوں کی یہ محبت، فرنچائز سے لگاؤ سب سے بڑا اثاثہ ہے۔کرس لین، ڈیوڈ وزے، بین ڈنک اور سمیت پٹیل نے باقی ماندہ میچز کیلئے دستیابی ظاہر کر دی یہ سب کھلاڑی ناصرف پاکستان آنے کیلئے تیار بلکہ میچز کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔ تمام ملکی و غیر ملکی کھلاڑی سیزن فائیو جیتنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔ ہم بھی ٹرافی جیتنے کیلئے پرامید ہیں۔