• news

وفاقی وزیر اطلاعات کی سیکرٹری پی ایچ ایف سے ملاقات، قومی کھیل کی بہتری کیلئے پرعزم

لاہور( سپورٹس رپورٹر +نمائندہ سپورٹس) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد آصف باجوہ سے ملاقات کی۔ شبلی فراز کا کہناتھاکہ ہاکی پاکستان کا قومی کھیل ہے ہاکی ٹیم پاکستان کو بلندیوں کی طرف لے کر گئی  ، کھیل کے زوال پذیر ہونے کے باجود بھی پاکستانی عوام کی دلچسپی برقرار ہے اور جلد  ہاکی کا کھویا ہوا مقام بھی واپس آجائیگا، ہاکی کی رفتہ کو بحال کرنے کیلئے کوششیں کرینگے ، مقبول بنانے کیلئے سکول سطح سے ہاکی کو فروغ دینے کا پلان مرتب کر رہے ہیں ، قومی کھیل کی بہتری کیلئے پاکستانی عوام اور کمرشل کمپنیز کو حکومت کا ساتھ دینا ہو گا۔ سیکرٹری پی ایچ ایف  محمد آصف باجوہ نے کہا کہ وزیر اطلاعات کی جانب سے ہاکی کی بہتری کیلئے آواز اٹھانے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ امید ہے حکومت ہاکی میں کھویا ہوا مقام واپس لانے میں مدد گار ثابت ہونگی۔ ہاکی کے سنہری دور کو واپس لانے کیلئے سب کو محنت کرنا ہوگی ،  بہتری کیلئے سینئر کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا جائیگا۔ وزیر اعظم  قومی کھیل کی بہتری کیلئے سنجیدہ ہیں، انشاء اللہ جلد ہاکی کھویا ہوا مقام لوٹ آئیگا۔

ای پیپر-دی نیشن