ہمارے ملک و قوم پر آوازیں کسنے سے باز آجائو، اردگان کی فرانسیسی صدر کو وارننگ
انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے یونان کیساتھ کشیدگی کے معاملے پر فرانسیسی صدر کو انتباہی انداز میں کہا کہ ترک قوم اور ترکی پر آوازیں کسنے سے باز آجاؤ۔ان خیالات کا اظہار ترک صدر طیب اردگان نے فرانسیسی صدر میکرون کے خلاف رد عمل دیتے ہوئے کیا۔ ڈیموکریسی و فریڈم جزیرے پر ڈیموکریسی قومی ارادہ سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میکرون میری ذات پر انگلیاں اٹھانے سے پرہیز کرو۔ تم تاریخ کی معلومات سے بھی عاری ہو اور نہ ہی اپنے ملک کی تاریخ سے واقف ہو۔انہوں نے یونان سے بھی صدا بند ہوتے ہوئے کہا کہ وقت آنے پر ہمسایہ، ہمسایہ کہتے پھرتے ہو۔ تو پھر ہمسایہ گیری بھی کرو، غلط راست پر مت بھٹکو، اگر اس پر مصر رہو گے تو پھر عالمی سطح پر تنہا رہ جاؤ گے۔ترکی ایک خود کفیل ملک ہے۔ اب ہم عالمی مالیاتی ادارے کے ہاتھوں میں نہیں ہیں، یہ ملک ایک مضبوط سطح کا حامل ہے۔