• news

حکومت اپنے استعمال میں بجلی کی کھپت سے عوام کو آگاہ کرے: مولانا فضل الرحمان بن محمد 

لاہور (خصوصی  نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر اور جامع  محمدی سنت نگر فردوس پارک کے خطیب مولانا فضل الرحمان بن محمد نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ سرکاری کالونیوں اور اداروں میں بجلی کے بے دریغ استعمال اور کھپت سے متعلق عوام کو آگاہ کرے عوام کو گیس اور بجلی کے بل آمدنی سے بہت زیادہ آ رہے ہیں حکومتی عیاشیوں کی سزا معصوم عوام کو بھگتنا پڑی رہی ہے حکمران اگر کرپشن نہ کرتے تو ملک آج ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہوتا موجودہ حکمرانوں کے ڈیم بنانے اور بجلی سستی کرنے اور مملکت کو مدینہ ریاست بنانے کے وعدے اور وعدے کہاں گئے یہ لوگ بھی صرف نام کی تبدیلی لائے عملاً کچھ نہیں کیا حکومت کو دو سال ہوئے ہیں معیشت نیچے سے نیچے جا رہی ہے اور پھر آئی ایم ایف کے مطالبے زور پکڑ رہے ہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت اپنی آمدنی بڑھانے کیلئے عوام کا خون نہ نچوڑے وہ پہلے ہی اذیت ناک زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن