ریاست مدینہ کا تقاضا ہے‘ فوری اسلام نافذ کیا جائے: میاں جمیل
لاہور (پ ر) ریاست مدینہ کا تقاضا ہے کہ حکمران بلاتاخیر اسلامی حدود و تعزیرات کا نفاذ یقینی بنائیں۔ ان خیالات کا اہظار تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے دیپالپور میں درس قرآن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کسی کی عزت محفوظ ہے نہ جان محفوظ ہے۔ امن و امان کی صورتحال بھی دگرگوں ہے۔ ملک میں اسلامی قوانین کا نفاذکر دیا جائے تو تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں۔