برآمدات بڑھانے کیلئے بہتری کی جانب ہرممکن اقدامات کرینگے: رزاق داؤد
سیالکوٹ (نامہ نگار) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے کامرس، تجارت، سرمایہ کاری و ٹیکسٹائل عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ حکومت معیشت میں بہتری لانے کیلئے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے تاکہ ملکی برآمدات میں اضافہ کیا جا سکے۔ صنعتی پیداوار اوربرآمدات کربڑھنے کیلئے صنعتکاروں اوربرآمدات کو ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے شیخ محمد شفیع ہال میں صنعتکاروں اور برآمدکنندگان سے ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے نوجوانان عثمان ڈار، صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن چوہدری اخلاق، صدر چیمبر ملک محمد اشرف اعوان، سینئر نائب صدر خرم عظیم خان، نائب صدر چوہدری جلیل اسلم، چیئرمین ایئرسیال فضل جیلانی، سابق صدور چیمبر ماجد رضا بھٹہ، ڈاکٹر نعمان ادریس بٹ، خاور انور خواجہ، ڈاکٹر خرم انور خواجہ، قیصر شبیر، انجینئر عمران اشرف، حسن علی بھٹی، میاں نعیم جاوید، چیئرمین ڈرائی پورٹ نوید اقبال شیخ، احمد ذذوالفقار حیات، ڈاکٹر مریم نعمان، عالمگیر مائر، ملک نصیر سے کثیر تعداد میں صنعتکار اور برآمد کنندگان موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں نہ صرف مصنوعات ہی ایکسپورٹ نہیں کرنے بلکہ سروسز بھی ایکسپورٹ کرنی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جب بھی ٹیرف میں اضافہ ہوتے ہے برآمدات میں کمی ہوتی ہے اور جب ٹیرف میں کمی کی جاتی ہے ملکی برآمدات میں اضافہ ہوتا ہے اس لئے حکومت ڈیوٹیز میں خاطر خواہ کمی لانے کیلئے کوشاں ہیں اور جلد ہی اس کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل کی 170آئٹمز پر ایڈیشنل کسٹم اورریگولیٹری ڈیوٹیزکو کم یا ختم کر دیا جائے تاکہ خام مال سستا ہو سکے اور تیار مصنوعات کی لاگت کو کم کیا جا سکے۔ نے بتایا کہ انفرا سٹرکچر کی مرمت اور تعمیر کے لئے سیالکوٹ کی تاجر برادری کو ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ سے 50 ملین روپے دیئے جائیں گے۔