• news

ہنر مند نوجوانوں کو میرٹ پر قرض دینگے:ناصر محمود واہگہ 

جوئیانوالہ (نامہ نگار)تحریک انصاف کے تحصیل نائب صدر چوہدری ناصر محمود واہگہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوجوانوں کو ملک کے وسائل تک رسائی دے رہے ہیں، آئندہ چند ماہ میں پروگرام لاکھوں نوجوانوں کی کامیابی کیلئے سیڑھی بنے گا چھوٹے کاروبار کو فروغ دیکر روزگار کے لاکھوں مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں 50 ہزار نوجوانوں کو روزگار کے ساتھ ساتھ تکنیکی تربیت بھی فراہم کی جا رہی ہے، اپنے ایک بیان میں چوہدری ناصر محمود واہگہ نے کہا کہ ہنرمند اور باصلاحیت نوجوانوں کو شفاف طریقے سے میرٹ پر قرض دیں گے، عوام کے ٹیکس کا پیسہ سیاسی بنیادوں پر تقسیم نہیں کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن