• news

منڈی فیض آباد:مین لاہور جڑانوالہ روڈ پر ریڑھی ‘ چنگ چی والوں کا قبضہ 

منڈی فیض آباد (نامہ نگار )مین لاہور جڑانوالہ روڈ پر ٹریفک پولیس کی غفلت اور لاپرواہی سے ریڑھی والوں اور چنگ چی والوں نے قبضہ کر رکھا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک میں خلل پڑ رہا ہے جب کہ ٹریفک پولیس کے اہلکار شہر سے باہراپنی ڈیوٹی دیتے ہیں شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک کی ترسیل رواں دواں رکھنے کے لیے اقدامات کیے جائیں ۔

ای پیپر-دی نیشن