سانگلاہل:میونسپل کمیٹی کے زیر اہتمام ڈینگی آگاہی واک
سانگلاہل(نمائندہ نوائے وقت)میونسپل کمیٹی کے زیر اہتمام عوام میں ڈینگی سے بچائو کیلئے شعور اجاگر کرنے کے سلسلہ میں انسدادڈینگی آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا، جسکی قیادت تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے رہنما چوہدری متصف علی سندھو اور چیف آفیسر ملک خرم افتخار نے کی،ریلی میں محمد اکرم،شہزاد یوسف سمیت ملازمین نے شرکت کی۔