فرمودہ اقبال
دنیا میں بڑے بڑے ریفارمر اور فلسفی ہوئے ہیں اور انہوں نے ملک و قوم کی اصلاح کیلئے اصول اور نظریات بھی وضع کئے ہیں مگر ایک بھی ایسی مثال نہیں ملتی کہ کسی نے اپنے وضع کئے ہوئے اصول اور نظریات پر خود بھی عمل کیا ہو۔ بس ایک ہی ہستی ایسی گزری ہے جس نے اپنے دیئے ہوئے پیغام پر پہلے خود عمل کرکے دکھایا اور وہ محمد عربیؐ کی ذات گرامی ہے۔
(از کتاب سلسلہ ور سیاست اقبال مرتبہ عبدالرشید فاضل)