• news

پرویز الٰہی سے وی سی منہاج یونیورسٹی کی ملاقات‘ کتاب پیش کی 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد نے اپنی کتاب ’’بلیو اکانومی‘‘ بھی پیش کی۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری علم کا خزانہ ہیں، منہاج یونیورسٹی ملک کے ہونہاروں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کر رہی ہے۔ وائس چانسلر ڈاکٹر ایس ایم شہزاد نے کہا کہ بطور وزیراعلیٰ آپ نے تعلیم کیلئے گرانقدر خدمات انجام دیں جس سے شرح خواندگی بڑھ گیا تھا، اس کے علاوہ بچوں کو تاریخ میں پہلی مرتبہ وظیفہ دیا گیا۔ مفت تعلیم کے ساتھ ساتھ کتابیں اور یونیفارم بھی مفت فراہم کیے گئے۔ خصوصاً سپیشل بچوں کیلئے الگ تعلیمی ادارے اور ان کیلئے ٹرانسپورٹ مہیا کرنے کے اقدامات بیرون ممالک میں بھی بہت پسند کیے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن