فیصل آباد: کیمیکل ملے پانی سے میاں بیوی‘ بیٹی سمیت جاں بحق
فیصل آباد (آن لائن) کیمیکل ملا پانی گھر میں داخل ہونے سے میاں بیوی بیٹی سمیت جاں بحق ہو گئے۔ تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ ایوب کالونی گلی نمبر10کے رہائشی محمد نذیر نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا نذیر ڈائنگ والا نے اپنی فیکٹری میں کیمیکل استعمال کیا جس کا پانی گٹروں میں آگیا جس کے نتیجہ میں کیمیکل ملا پانی میرے گھر آگیا جس کے باعث بھائی محمد اشرف‘ بھابھی روبینہ اور بھتیجی خدیجہ کیمیکل سے بے ہوش ہوگئے اور بھابھی‘ بھتیجی موقع پر ہی دم توڑ گئیں جبکہ بھائی محمد اشرف الائیڈ ہسپتال میں موت کی آغوش میں جا پہنچا‘ فیکٹری ایریا پولیس نے فیکٹری مالک کے خلاف 322ت پ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے گرفتاری کے لئے کوششیں شروع کر دیں۔