فیصل آباد: نامعلوم شخص 2 جڑواں بہنوں کو لاوارث چھوڑ گیا‘ چائلڈ پروٹیکیشن نے تحویل میں لے لیا
فیصل آباد (نوائے وقت رپورٹ) چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو فیصل آباد نے 9 ستمبرکو جڑواں بہنوں، عمر 10ماہ کو اپنی حفاظتی تحویل میں لیا۔ رچنا ٹاؤن میں نامعلوم افراد دونوں بہنوں کو کسی گھر کے باہر لاوارث حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ متعلقہ پولیس سٹیشن کی طرف سے اطلاع ملنے پر چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو فیصل آباد کی ریسکیو ٹیم فوری طور پر علاقہ میں پہنچی اور کم سن بچیوں کو اپنی حفاظتی تحویل میں لے کر ابتدائی طبی نگہداشت اور دیکھ بھال کے لیے ہلال احمر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کو بچوں کے ورثاء کی تلاش ہے۔ لواحقین ہیلپ لائن نمبر 1121 پر اطلاع دے سکتے ہیں۔