محکمہ سکولز پنجاب کا طلبہ‘ایڈمنسٹریٹو سٹاف کنٹین عملے کا فری کرونا ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) محکمہ سکولز پنجاب نے گوجرانوالہ سمیت صوبہ بھر کے طلبہ ، ایڈمنسٹریٹو سٹاف اورکنٹین عملہ کے فری کرونا ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا15 ستمبرکو سکول کھلتے ہی کرونا ٹیسٹ کیئے جائیں گے‘ پہلے مرحلے میں ضلع گوجرانوالہ کے20 سکولوں کا انتخاب کیا گیا ہے جن میں گورنمنٹ ہائی سکول کھیالی،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر1 کالج روڈ ،گورنمنٹ ہائی سکول سوہدرہ اور دیگر سکول شامل ہیں سکول کھلنے کے بعد ان سکولوں میں محکمہ ہیلتھ کے تعاون سے فری کرونا ٹیسٹ کئے جائیں گے جو ریگولر بنیادوں پر جاری رہیں گے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے والے طلبہ اور عملے کے دیگر ارکان کو قرنطینہ کر دیا جائیگا اس سلسلہ میں سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی گوجرانوالہ ڈاکٹر تنویر اقبال مغل کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں مخصوص سکولوں میں کرونا ٹیسٹ کئے جائیں گے جن کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے گی اور اس کے بعد حکومتی ہدایات کے مطابق دوسرے سکولوں میں بھی ٹیسٹ ہوں گے ۔