عدالتیں بھی کہنے لگیں جو ہسپتال داخل نہیں ہوا وہ کیسا بیمار: شیخ رشید
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) شیخ رشید نے کہا ہے کہ بانی ایم کیو ایم، نواز شریف، اسحاق ڈار اور دیگر مفرور ہیں، لندن اشتہاریوں کی آما جگاہ بنا ہے، اب تو عدالت بھی کہہ رہی ہے جو شخص ہسپتال میں داخل نہیں ہوا وہ کیسا بیمار ہے۔ شیخ رشید نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا رواں برس میں ن لیگ دو حصوں میں تقسیم ہوگی، تقسیم کے بعد ن لیگ پتھر مارنے والی جماعت اور شین لیگ سنگ تراش ہوگی، شہباز شریف واپس آکر پچھتا رہے ہیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کراچی کی بہتری کیلئے وفاق اور صوبے کا ساتھ ہونا اچھی بات ہے، عمران خان کی حکومت 5 سالہ مدت پوری کرے گی۔ انہوں نے کہا نوازشریف ووٹ کو عزت کیوں نہیں دے رہے اپنے آپ کو سرنڈر کریں۔ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آئندہ چند روز میں چینی اور آٹے کی قیمتیں کم ہوجائیں گی۔ کراچی میں چینی اور آٹے کے جہاز آ چکے ہیں جلد عوام کو سبسڈی دی جائے گی۔چینی اور آٹے کے بحران کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں لیکن آئندہ چند روز میں قیمتیں کم ہو جائیں گی۔انہوں نے کہاگجرپورہ سانحہ دنیا میں ندامت کا باعث بنا جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔سی سی پی او کے بیان پر کہوں گا سب لوگ میڈیا پر بات کرنے والے نہیں ہوتے ان کا بیان ذمہ دارانہ اور بغیر سوچے سمجھے دیا گیا۔بلدیاتی انتخابات ضرور ہوں گے کب ہوں گے اس کا پتہ نہیں۔ایم ایل ون کا شدت سے انتظار ہے 20 ستمبر کے ٹینڈر ہوجائیں گے جو گیم چینجر ہوگا۔انہوں نے کہا ملک بھر میں گندم اور چینی کی ترسیل ریلوے کے ذریعے کی جائے گی، ریلوے کی آمدن میں اضافے کیلئے مال گاڑیوں میں اضافہ کر رہے ہیں۔ فیصلہ کیاگیا ہے کہ ملک بھر میں گندم اور چینی کی ترسیل ریلوے کے ذریعے کی جائے گی اور ریلوے کی آمدن میں اضافے کیلئے مال گاڑیوں میں اضافہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے نے کراچی کو منی ہیڈ کوارٹر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔شیخ رشید احمد نے 21 ستمبر سے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا ہے ،گندم اور چینی کی ریلوے کے ذریعے ترسیل کی جائے گی۔ ریلوے کی بہتری کے لیے اقدامات کر رہے ہیں اور اے سی بزنس کا کرایہ 10 فیصد کم کر دیا ہے جبکہ ٹرینوں کے اوقات کار کو بھی بحال کیا جائے گا۔