• news

تعلیمی ادارے ابھی نہ کھولے جائیں مرتضیٰ وہاب، حکمت عملی بنالی: سعید غنی

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے تعلیمی ادارے کھولنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کر دی۔ اپنے ایک بیان میں مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت پرائمری سیکشن کھولنے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کرونا کی صورتحال تاحال غیر یقینی ہے، بچے کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کر  پائیں گے۔ اپنے بیان میں وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ سندھ میں رواں تعلیمی سال موسم سرما کی تعطیلات نہیں ہوں گی۔ سعید غنی نے کہا کہ کرونا وائرس کیسز میں کمی کے بعدکراچی سمیت صوبے بھر میں سکولز کھولنے فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے حکمت عملی بنالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جوسکولز آن لائن تعلیم دینا چاہتے ہیں وہ جاری رکھ سکتے ہیں۔ سکولوں میں بچوں کو نشستوں پر کس طرح بٹھانا ہے یہ فیصلہ سکول انتظامیہ پر چھوڑ دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن