اعلیٰ بیور کریسی کے 2افسروں کو او ایس ڈی بنادیا گیا
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)اعلیٰ بیور کریسی کے دو آفسران کو او ایس ڈی بنادیا گیا،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریشن سروسز (PAS) گروپ کے گریڈ22کے آفسر ، جو بطور سیکرٹری قومی ور ثہ و آثار قدیمہ ڈویژن میں کام کررہے تھے کو او ایس ڈی بنادیا گیا ہے۔او ایم جی گروپ کے گریڈ18کے آفسر حافظ عبید اللہ ذکریاکو او ایس ڈی بنادیا گیا ہے ، آفسران نے(اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں) اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔