• news

موٹروے زیادتی کیس معاشرے پر بدنما داغ، خود انکوائری کرونگا: سپیکر قومی اسمبلی

 واہ کینٹ(صباح نیوز)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ سانحہ موٹر وے کی انکوائری خود کروں گا۔ذمہ داروں کو منطقی انجام تک پہنچا کر نشان عبرت بنائیں گے۔موٹر وے پر قوم کی بیٹی کے ساتھ ہونے والا واقعہ معاشرے پر ایک بد نما داغ ہے۔میں نے خود آئی جی پنجاب سے اس واقعہ کے بارے میں بات کی ہے اور سی پی او لاہور کے بیان پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔میں قوم کو یقین دلاتا ہوں ہوں۔کہ میں خود اس کیس کو فالو کروں گا۔اور مجرمان کو منطقی انجام تک پہنچا کر مثال بنایا جائے گا۔ان خیا لات کا اظہار انھوں نے واہ کینٹ میں ایک نجی سکول کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔افتتاحی تقریب سے وفاقی وزیر ایوی ایشن غلام سرور خان،نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ اور سابق ایم پی اے پروفیسر محمد وقاص نے بھی خطاب کیا۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔کہ خواتین کی تعلیم کو زیادہ اہمیت دیںہم نے کے پی کے میں نا ظرہ ہ و ترجمہ نافذ کروایا،تعلیم کا یکساں نظام لا رہے ہیں مدارس میں انگلش لٹریچر اور جدید علوم پڑھائیں گے ہمارے اخلاقی اقدار پست ہو رہے ہیں یہ لمحہ فکریہ ہے۔آج کل جو واقعات رونما ہو رہے ہیں اس پر دل خون کے آنسو روتا ہے۔انھوں نے پروفیسر محمد وقاص کے سکول کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وفاقی وزیر ایوی ایشن غلام سرور خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسلم معاشرہ باقیوں کی نسبت پیچھے ہے ہمیں تعلیمی اداروں میں اسلامی تعلیمی اصلاحات لانی ہوں گی،برصغیر میں صرف واہ کینٹ کی خواندگی کی شرح 100 فیصد ہے جس ملک میں صحت و تعلیم منافع بخش پروفیشن بن جائے وہ کبھی ترقی نہیں کر سکتا۔

ای پیپر-دی نیشن