• news

صدیق الفاروق کا ڈاکٹر عبد القدیر کو بھتہ وصولی الزامات پر لیگل نوٹس ، معافی کا مطالبہ

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) مسلم لیگ کے مرکزی رہنما صدیق الفاروق نے ممتاز سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان کی طرف سے 2 کروڑ  روپے بطور بھتہ وصول کرنے کے الزامات اور چوروں کا سردار کہنے پر انہیں لیگل نو ٹس بھیجتے ہوئے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ایک ٹی وی پروگرام میں صدیق الفاروق پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے ڈاکٹر اے کیو خان ٹرسٹ ہسپتال لاہور کے معاملہ پر ان سے 2 کروڑ روپے بھتہ وصول کیا ہے ۔ہفتہ کو مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما صدیق الفاروق نے اپنے وکیل کے ذریعے  ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان کو قانونی نوٹس بھجوایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں آپ نے صدیق الفاروق پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگائے ہیں۔صدیق الفاروق مسلم لیگ ن کی  ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن ہیں اور وہ سابق وزیر اعظم پاکستان کے پریس سیکرٹری سمیت کئی اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن