موٹروے زیادتی کیس نے پاکستان کا اسلامی تشخص مجروح کر دیا: طاہر القادری
لاہور (خصوصی نامہ نگار) قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے موٹروے زیادتی کیس سے پاکستان کا اسلامی تشخص بری طرح مجروح ہوا،واقعہ نے کروڑوں عزت دار خاندانوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور وہ عدم تحفظ اور خوف و ہراس کا شکار ہیں ایسے واقعات کا کسی انسانی معاشرے میں تصور بھی نہیں کیا جاسکتا، درندگی کے اس واقعہ سے سوسائٹی میں سرایت کر جانے والی بے حیائی اور بے حسی کی نشاندہی ہوتی ہے، انھوں نے کہا کہ واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں اور درندگی کے اس واقعہ میں ملوث انسان نما جانوروں کو عبرت ناک سزا دی جائے۔ واقعہ نے شریف شہریوں کے سر شرم سے جھکا دیے ہیں ۔