• news

پڑھے لکھے طبقات کا سرعام پھانسی کا مطالبہ معاشرے کی متشدد سوچ کا عکاس : فواد چوہدری 

اسلام آباد(نیوزرپورٹر) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزراء  اور پڑھے لکھے طبقات کا سرعام پھانسی کا مطالبہ کرنا ہمارے معاشرے کی متشدد سوچ کا عکاس ہے۔اتوار کوسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ زندہ جلا دیں، سرعام پھانسی دے دیں، جسمانی عضا کاٹ دیں، عوام کی جانب سے ایسا ردعمل آنا تو سمجھ میں  آتا ہے، لیکن ہمارے وزراء  اور پڑھے لکھے طبقات کی جانب سے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے ایسی باتیں کرنا ہمارے معاشرے کی متشدد سوچ کا عکاس ہے، جو تشدد کو ہر مسئلے کا حل سمجھتی ہے۔واضح رہے کہ لاہور موٹر وے پر خاتون کے ساتھ پیش  آنے والے جنسی زیادتی کے واقعے پر عوام سمیت حکومتی وزرا میں بھی غم و غصے کی لہر دوڑ گئی تھی اور متعدد حکومتی شخصیات نے زیادتی کے مجرمان کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا تھا۔جسے فواد چودھری نے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن