• news

ا ڈاکٹر نعیمہ وقار انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ وومن ونگ یورپ کی صدر نامزد

لاہور(پ ر)انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان نے انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ یورپ کے صدروقاراحمدباجوہ کی تجویز اور فرانس کے صدر محمدعامرقریشی کی تائید پر یورپ میں انسا نیت کی انتھک خدمت اوربنیادی حقوق کی حفاظت کیلئے سرگرم خاتون رہنماء ڈاکٹر نعیمہ وقار باجوہ کوانٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ وومن ونگ یورپ کاصدر نامز دکیا ہے۔انٹرنیشنل ہیومن رائٹس یورپ کے صدر وقاراحمدباجوہ نے ترکی میں یورپ میں خواتین کودرپیش مسائل کے آبرومندانہ حل کیلئے ڈاکٹر نعیمہ وقار باجو ہ کی پرخلوص کاوشوں اوراس نوبل کاز کے ساتھ ان کی کمٹمنٹ کوقابل قدراورقابل رشک قراردیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن