• news

پاکستانی مصنوعات کی ایشیائی ممالک  کو برآمدات میں ریکارڈ کمی

اسلام آباد (اے پی پی) مغربی ایشیا کے ممالک کو پاکستانی برآمدات اور اس خطے کے ممالک سے درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے مہینے میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالے سے جاری اعداد وشمار کے مطابق جولائی 2020ء میں مغربی ایشیا کے ممالک بحرین، اردن ، کویت، سعودی عرب، ترکی، متحدہ عرب امارات سمیت دیگر ممالک سے درآمدات میں 56 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ مالی سال کے پہلے مہینہ میں ان ممالک سے درآمدات کا حجم 789.16 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ۔ گزشتہ مالی سال کے پہلے مہینہ میں ان ممالک سے 1.232 کی درآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔ مالی سال 2019-20ء میں خطے کے ممالک سے درآمدات کا حجم 11.46 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اعداد وشمار کے مطابق خطے کے ممالک میں مالی سال کے پہلے مہینہ میں 248.52 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئیں۔ گزشتہ مالی سال کے پہلے مہینہ میں ان ممالک کو پاکستان برآمدات کا حجم 289.05 ملین ڈالر ریکارڈکیا گیا تھا۔ مالی سال 2019-20ء میں مغربی ایشیا کے ممالک کو  پاکستان کی مجموعی برآمدات کا حجم 2.972 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ 

ای پیپر-دی نیشن