• news

وزیرآباد:سیلفی بناتے چچا چناب میں گرگیا، بھتیجا بچاتے ہوئے ڈوب گیا

وزیرآباد (نا مہ نگار)خانکی بیراج پر پکنک منانے کیلئے آنیوالے چچا اور بھتیجا دریائے چناب میں ڈوب کر جان کی بازی ہار گئے۔گوجرانوالہ کا رہائشی 40سالہ محمد سلیم اور بھتیجا 25 سالہ بلال اپنے خاندان کے ہمراہ گزشتہ روز خانکی بیراج پر پکنک مناے آئے اور در یائے چناب میںکشتی کی سیر کے دوران چچا سلیم سیلفی بنارہا تھا کہ اچانک توازن بگڑنے سے سلیم پانی میں گر گیا جس کو بچانے کی خاطر بھتیجا بلال نے دریا میں چھلانگ لگا دی لیکن دونوں پانی کی تیز لہروں کی نظر ہوگئے۔ نعشوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو1122کے اہلکار اور مقامی افراد مصروف ہیں لیکن تاحال دونوں کی نعشیں نہ مل سکی ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن