نفرت انگیز مواد نہ ہٹانے پر نئی دہلی اسمبلی نے فیس بک کے مقامی سربراہ کو طلب کرلیا
ممبئی (نوائے وقت رپورٹ)بھارت میں 'نفرت انگیز' مواد کو نہ ہٹائے جانے یا نفرت انگیز مواد شیئر کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر نئی دہلی کی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی نے فیس بک کے مقامی سربراہ کو طلب کرلیا۔حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن راجا سنگھ نے آن لائن اور آف لائن مسلمانوں اور روہنگیا تارکین وطن کے خلاف ویب سائٹ پر نہ صرف نفرت انگیز تقاریر کے اصولوں کی خلاف ورزی کی بلکہ وہ مسلمانوں کے خلاف عالمی تشدد پر اکسانے کے سلسلے میں اپنے الفاظ کے انتخاب پر خطرناک کیٹیگری میں شامل ہوئے، تاہم اس کے باوجود فیس بک انتظامیہ نے ان پر پابندی نہیں لگائی۔بھارت فیس بک اور واٹس ایپ سمیت متعدد سوشل سائٹس اور ایپس کے استعمال والا سب سے بڑا ملک ہے، جس وجہ سے کئی ادارے وہاں پر سخت پالیسی کے نفاذ سے گریزاں رہتے ہیں۔