ہری پور: صوبائی نائب صدر پی ٹی آئی خیبر پی کے ظاہر اقبال فائرنگ سے جاں بحق
ہری پور (نوائے وقت رپورٹ) ہری پور میں صوبائی نائب صدر پی ٹی آئی خیبر پی کے ملک طاہر اقبال فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے ملک طاہر اقبال پر کوٹیڑہ کے مقام پر فائرنگ کی جس سے ملک طاہر اقبال جاں بحق اور ڈرائیور سمیت تین افراد زخمی بھی ہوئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔