اوکاڑہ : 2افراد ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق
اوکاڑہ +رینا لہ خورد(نمائندہ خصوصی +نامہ نگار)اوکاڑہ2مختلف مقامات پر 2افراد ٹرین کے نیچے آکر جا ں بحق ہوگئے،پہلاحادثہ اوکاڑہ ریلوے سٹیشن کے قریب پیش آیا جہاں ایک نامعلوم شخص ریلوے ٹریک عبورکررہاتھا کہ اچانک ایک مال بردار ٹرین آگئی جس کے نیچے آکر نامعلوم شخص کچلاگیا،اور جاں بحق ہوگیا۔ادھر رینالہ خورد مرغی خانہ سٹاپ کے قریب ٹرین سے گر کر 21 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ٹرین کراچی سے لاہور جارہی تھی جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت محمد ابرار ولد محمد سلیم کے نام سے ہوئے جوکہ بریلہ لکھالہ تحصیل و ضلع ایبٹ آباد کا رہائشی تھاتھانہ سٹی پولیس نے موقع پر پہنچ کرنعش کو تحویل میں لے لیا۔ابرار ٹرین کے گیٹ میں کھڑا تھاکہ اچانک اپنا توازن برقرارنہ رکھنے کی وجہ سے چلتی ٹرین سے نیچے گر پڑا اور اسی ٹرین کے نیچے آکر جاں بحق ہوگیا۔