• news

 راولپنڈی : بینظیر بھٹو ہسپتال  میں بچی تبدیل ہوگئی

راولپنڈی(نیٹ نیوز) راولپنڈی کے بینظیر بھٹو ہسپتال کی انتظامیہ کی غلطی کسی اور کی مردہ بچی ورثاء کے حوالے کردی۔ حویلیاں کا رہائشی اعجاز نامی شخص اپنی اہلیہ سارہ کے ہمراہ نوزائیدہ بچی کو علاج کی غرض سے بینظیر ہسپتال لایا تھا۔ شعبہ پیڈز کے ڈاکٹر نے بچی کو ہیپٹائٹس کا بتا کر ایمرجنسی میں داخل کر دیا۔کچھ دیر بعدمردہ بچی اعجاز کو دیدی تدفین کے بعد ماں نے پیمپر چیک کیا جو اس کی بیٹی کا نہیںبعد ازاں چیک کیا گیا تو اس پر بچی کی والدہ کے بجائے کسی اور خاتون کا نام تھا۔ ہسپتال انتظامیہ نے فوری طور پر والدین کو اصل بچی حوالے کر دی۔ رپورٹس ہیں کہ ہسپتال انتظامیہ نے بچے کے والدین سے میڈیا سے بات نہ کرنے اور کسی قسم کی قانونی کارروائی نہ کرنے کے دستخط بھی لے لیے۔

ای پیپر-دی نیشن